ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / شمالی کوریا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی نہ کرے: چین

شمالی کوریا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی نہ کرے: چین

Tue, 23 May 2017 20:59:56  SO Admin   S.O. News Service

بیجنگ،23مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چین نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی نہ کرے۔ پیونگ یانگ کی طرف سے تازہ میزائل تجربے کے بعد بیجنگ حکومت نے اپنی قریبی حلیف ملک سے یہ مطالبہ کیا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ چین اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اس کمیونسٹ ملک کے جوہری پروگرام اور میزائل تجربات کو رکوانے کی کوشش کرے۔ اسی تناظر میں چین نے آج شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی جوہری سرگرمیوں اور میزائل تجربات سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی نہ کرے۔
 


Share: